کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 246
الْبَيْعَ (الجمعہ 62؍9)
سوال یہ ہے کہ آیا یہ بات درست ہے،کیا یہ اسلام کا حکم ہے؟ حالانکہ عیسائی عورتیں اپنے گرجوں میں عبادت کے لیے جاتی ہیں تو مسلمان عورتوں کے لیے مسجدوں میں جانا کیوں جائز نہیں ہے؟ براہ مہربانی جواب عنایت فرمائیں تاکہ عام مسلمانوں کو بھی رہنمائی حاصل ہو۔
جواب:مسلمان خاتون کو بجا طور پر اس بات کی اجازت ہے کہ مسجد میں جا کر نماز پڑھ سکے،حتیٰ کہ اس کے شوہر کے لیے بھی جائز نہیں کہ جب اس کی بیوی اس سے مسجد جانے کی اجازت طلب کرے تو وہ اس کو منع کر سکے بشرطیکہ عورت نے کامل شرعی پردہ کیا ہو اور اس کے بدن کا کوئی حصہ نمایاں نہ ہو جس پر غیر محرم کی نظر پڑنا حرام ہو۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جب تم سے تمہاری عورتیں مسجد جانے کی اجازت طلب کریں تو انہیں اجازت دے دیا کرو۔"[1]
اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ "عورتوں کو ان کے مسجدوں کے حصے سے مت روکو،جب وہ تم سے اجازت لے کر جائیں۔" یہ روایت سن کر جناب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بیٹے بلال رضی اللہ عنہ نے کہا "اللہ کی قسم!ہم تو انہیں ضرور روکیں گے،اس پر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا:میں تجھے بتا رہا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اور تو ہے کہ کہہ رہا ہے کہ ہم انہیں روکیں گے۔[2] اور یہ دونوں روایتیں صحیح مسلم میں آئی ہیں۔
اگر عورت بے پردہ ہو،کہ اس کے بدن سے کچھ نمایاں ہو جس پر غیروں کی نظریں پڑنا حرام ہے یا اس نے خوشبو لگا رکھی ہو تو اس حالت میں اسے گھر سے باہر نکلنا جائز نہیں ہے کجا کہ وہ مسجد جائے،کیونکہ اس میں فتنہ ہے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿ وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖوَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ ۔۔۔۔۔﴾(النور 24؍31)
"اور مومن عورتوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی عصمتوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی زینت ظاہر نہ کیا کریں سوائے اس کے جو ظاہر ہے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیوں کے بکل مارے رہیں،اور اپنی آرائش ظاہر نہ کریں سوائے اپنے خاوندوں کے،یا اپنے والد کے،یا اپنے
[1] صحیح بخاری،کتاب النکاح،باب استئذان المراۃ زوجھا فی الخروج الی المسجد،حدیث:5238،صحیح مسلم،کتاب الصلاۃ،باب خروج النساء الی المساجد،حدیث:446
[2] صحیح مسلم،کتاب الصلاۃ،باب خروج النساء الی المساجد،حدیث:446۔ سنن ابی داؤد،کتاب الصلاۃ،باب ما جاء فی خروج النساء الی المسجد،حدیث:568