کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 245
لیے جائز ہے یا مستحب ہے کہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں اور ان عورتوں میں سے کوئی ایک ان کی جماعت کرا لیا کرے،اور ان کی امام کو صف کے درمیان کھڑا ہونا چاہیے ۔(صالح فوزان)
سوال:عورتوں کے لیے باجماعت نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب:عورتوں کا آپس میں باجماعت نماز پڑھنے میں علماء کا اختلاف ہے۔کچھ منع کرتے ہیں اور کچھ جائز کہتے ہیں اور اکثریت اسی طرف ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔کیونکہ نبی علیہ السلام نے سیدہ ام ورقہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں کی امامت کرا لیا کرے۔[1] یہ روایت سنن ابوداؤد میں ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح کہا ہے۔
اور بعض علماء نے عورتوں کی جماعت کو مستحب کہا ہے اور ان کی دلیل یہی مذکورہ حدیث ہے۔بعض نے اس کو غیر مستحب اور بعض نے مکروہ بھی کہا ہے اور بعض نے نفل میں اجازت دی ہے،فرضوں میں نہیں اور غالبا راجح یہی ہے کہ ان کی جماعت مستحب عمل ہے اور امام عورت کو قراءت جہری کرنی ہو گی بشرطیکہ غیر محرم اس کی آواز نہ سنتے ہوں۔(صالح فوزان)
سوال:کیا امام کے لیے ضروری ہے کہ وہ امامت کے وقت مردوں کے ساتھ عورتوں کا امام ہونے کی نیت بھی کرے،یا صرف اتنا ہی کافی ہے کہ وہ امام ہونے کی نیت کرے،بغیر اس فرق کے کہ وہ مردوں کا امام ہے یا عورتوں کا بھی؟
جواب:امام کے لیے امام ہونے کی نیت ہی کافی ہے،کہ اس کے پیچھے لوگ نماز پڑھ رہے ہیں۔عورتوں کے لیے خاص نیت کی ضرورت نہیں ہے،کیونکہ اس کی کوئی دلیل نہیں ہے اور صحابیات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نمازیں پڑھا کرتی تھیں اور کوئی ایسی دلیل ثابت نہیں ہے کہ آپ نے ان عورتوں کے لیے کوئی خاص نیت کی ہو۔(مجلس افتاء)
سوال:میں عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا،پھر مسلمان ہو گیا اور ساتھ ہی میری بیوی بھی مسلمان ہو گئی۔ایک جمعہ کے دن میں اپنی بیوی کو ساتھ لے کر مسجد جانے لگا تو مجھے کہا گیا کہ عورتوں کو مسجدوں میں جانا منع ہے۔تو میں مسجد کے امام صاحب کے پاس چلا گیا اور اس سے دریافت کیا کہ مسلمان خاتون کو مسجد میں جانے کی اجازت کیوں نہیں ہے؟ اس نے کہا کہ سب عورتیں صاف نہیں ہوتی ہیں،حتیٰ کہ مکہ مکرمہ میں بھی مسلمان عورتیں مسجدوں میں نہیں جاتی ہیں اور انہیں مسجدوں میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔میں نے امام صاحب کو سورہ جمعہ کی یہ آیت کریمہ پیش کی:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللّٰهِ وَذَرُوا
[1] سنن ابی داؤد،کتاب الصلاۃ،باب امامۃ النساء،حدیث:591،592۔ صحیح ابن خزیمۃ،حدیث:1676۔ مسند احمد بن حنبل:6؍405