کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 221
طرف رجوع کرنا زیادہ بہتر ہے بجائے اس کے جو اِن حضرات نے بلا دلیل مقید طور پر کہہ دیا ہے۔واللہ اعلم (عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی) سوال:اگر نفاس کا خون چالیس دنوں سے زیادہ تک جاری رہے تو کیا ایسی عورت کو نماز روزہ ادا کرنا ہو گا؟ جواب:اگر ولادت کے بعد عورت کو چالیس دن سے زیادہ تک خون جاری رہتا ہے اور اس کی رنگت وغیرہ تبدیل نہیں ہوتی ہے ۔۔تو اگر زائد ایام اس کے سابقہ ایام حیض کی تاریخوں میں آئے ہیں تو یہ عورت توقف کرے اور نماز روزے سے رکی رہے۔اور اگر یہ زائد ایام اس کے ایام حیض کی تاریخوں کے علاوہ ہیں تو اس میں علماء کا اختلاف ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ اسے چالیس دنوں کے بعد غسل کر کے نماز روزہ شروع کر دینا چاہیے خواہ خون آ رہا ہو،اور یہ عورت مستحاضہ کے حکم میں ہو گی۔اور بعض کا کہنا ہے کہ اسے انتظار کرنا چاہیے حتیٰ کہ ساٹھ دن پورے ہو جائیں کیونکہ یہ بھی پایا گیا ہے کہ بعض عورتیں اپنے نفاس سے ساٹھ دنوں میں پاک ہوتی ہیں اور یہ امر واقع بھی ہے کہ کچھ کا نفاس ساٹھ دنوں تک جاری رہتا ہے۔تو ایسی صورت میں وہ ساٹھ دن تک انتظار کرے،پھر اس کے بعد اپنی سابقہ عادات ایام حیض کی طرف رجوع کرے اور حیض کے ایام میں توقف کرے۔اس کے بعد غسل کرے اور نماز شروع کرے۔اگر پھر بھی جاری رہتا ہے تو یہ مستحاضہ ہو گی۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:ایک عورت کو چالیس دن پورے ہونے سے پانچ دن پہلے ہی خون رک گیا،اور اس نے نماز روزہ شروع کر دیا،مگر چالیس دن پورے ہونے کے بعد خون پھر شروع ہو گیا ۔۔تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟ جواب:اگر کوئی نفاس والی خاتون چالیس دن پورے ہونے سے پہلے ہی پاک ہو جاتی ہے تو اس پر واجب ہے کہ نماز پڑھے،رمضان ہو تو روزے بھی رکھے۔اور یہ اپنے شوہر کے لیے بھی حلال ہو گی خواہ چالیس دن پورے نہ بھی ہوئے ہوں۔اور سوال میں جس عورت کا پوچھا گیا ہے کہ یہ پینتیس دنوں کے بعد پاک ہو گئی ہے تو اسے بھی نماز روزہ لازما ادا کرنا ہے۔کیونکہ اس کے یہ روزے اور نمازیں بالکل برمحل اور صحیح ہیں۔اور پھر چالیس دن پورے ہونے کے بعد جو خون جاری ہوا ہے یہ حیض ہے،الا یہ کہ بہت زیادہ دن جاری رہے،تو اسے اپنی سابقہ عادت کے مطابق توقف کرنا ہو گا،پھر اس کے بعد غسل کر کے نماز شروع کر دینی چاہیے ۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:ایک عورت کا خون نفاس دو ہفتے جاری رہا،اس کے بعد آہستہ آہستہ زرد رنگ کی آلائش میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا جیسے کہ ناک کی ریزش ہوتی ہے اور چالیس دنوں تک ایسے ہی رہا۔تو یہ آلائش جو خون کے بعد آتی رہی ہے یہ نفاس کے حکم میں ہے یا کچھ اور ۔۔؟ جواب:یہ زرد رنگ کی آلائش یا رطوبت خون نفاس کے حکم میں ہے جب تک کہ صاف واضح طور پر طہارت نہ