کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 16
پیش لفظ
الحمد للّٰه رب العالمین والصلاۃ و السلام علی رسولہ النبی الکریم
أَمَّا بَعْدُ
بنی نوع انسانی کی خیر و فلاح کے لیے اللہ تعالیٰ کی تدبیر کا ایک عظیم الشان اور قابل قدر پہلو یہ ہے کہ وہ ان میں انبیاء ور سل کے بعد علمائے صالحین پیدا کرتا رہتا ہے،جو لوگوں کوحق اور راستی کی راہ دکھاتے ہیں ۔ان کا وجود مسعود ایک بڑی خیر اور برکت کا باعث ہوتاہے ۔مسلمانوں پر اپنے ان زبانی علماء کی قدرافزائی کرنا واجب ہے کیونکہ یہ وارثین انبیاء کہلاتے ہیں ۔
انسانوں کو اپنی زندگی میں پیش آمدہ مسائل میں حق و صواب اور حلال و حرام جاننے کے لیے ان علمائے ربانیین ہی کی طر ف رجوع کرنا چاہیے ۔جیسے ک ہاللہ عز و جل نے فرمایا ہے:
﴿ وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَإِلَى أُولِي الْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ﴾
(النساء:4؍ 82)
’’( اگر یہ لوگ اپنی خبروں کو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے اولو الامر کی طرف لوٹا دیتے تو اسے وہ لوگ جان لیتے جو ان میں سے تحقیق کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘‘
یہی ایک صورت ہے جس کے ذریعے سے موقعہ بموقعہ سر اٹھانے والے فتنہ و فساد اور پیش آمدہ جہالت کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔
جزیرۃ العرب۔ مرکز اسلام و منبع ایمان ہے ۔اللہ نے وہاں علمائے زبانیین کی صورت میں بڑی خیر رکھی ہے۔دعاۃ حق کی ایک بڑی تعداد وہاں ہمیشہ موجود رہی ہے ۔بالخصوص مجدد دعوۃ التوحید والسنہ الاما م محمد بن عبد الوہاب تمیمی رحمہ اللہ کے بعد اس طائفہ منصورہ میں بڑا اضافہ ہوا ہے ۔جن کے بابرکت اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جاتے ہیں ۔وکثر اللّٰه سوادھم ۔
خواتین کی طرف سے متنوع سوالات جو ان حضرات سے دریافت کیے گئے اور علاوہ ازیں بہت سے اہم مسائل ہیں جو ایک خاتون خانہ اور گھر سے دیگر افراد سے متعلق ہو سکتے ہیں انہیں "فتاوی المرأة المسلمه"کے نام سے عالم عرب میں شائع کیا گیا ہے ۔یہ مسائل عین ہمارے گھروں اور ہماری خواتین سے بھی متعلق ہیں،موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اس کا اردو قالب آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔کہنے کو تو یہ ایک فتویٰ کی کتاب ہے