کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 14
خدمات کسی صورت فراموش نہیں جا سکتیں ۔
یہ کتاب بھی حوا کی بیٹیوں کویہ سبق دیتی ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کا چھوٹے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام اسلام کے مطابق کیسے سر انجام دینا ہے ۔اس کتاب میں ان کو زندگی کے تمام شعبوں میں راہنمائی فرام کی گئی ہے کہ جس پر عمل کرتےہوئے وہ اپنے خالق و مالک کو راضی کر سکیں اور دنیاوی زندگی کو کامیاب بنا کر اخروی زندگی میں جنتوں کی مالک بن سکیں۔یہ کتاب خواتین اسلام کے زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق احکام ومسائل کا انسائیکلوپیڈیا ہے ۔حرمین شریفین( مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ) کے علاوہ سعودی عرب وغیرہ سے خواتین نے اپنی مشکلات۔ مسائل اور پریشانیاں جب عرب علماء کےسامنے رکھیں تو انہوں نے قرآن وسنت کی روشنی میں ان کو کافی و شافی رہنمائی فراہم کی ہے ۔سعودی عرب کے اشاعتی اداروں نے سعودی حکومت کی سرپرستی قائم فتاوی کمیٹی کے مقتدر وجید علماء و مفتیان کی طرف سے ہونے والے فتاویٰ و فیصلہ جات کو کتابی شکل میں عربی وانگلش زبان میں شائع بھی کیا،تاکہ امت محخدیہ کی دیگر خواتین تک بھی یہ راہنمائی پہنچ جائے ۔پاکستان میں یہ سعادت دار البلاغ کےحصہ میں آئی کہ اس کےعلماء کی ٹیم نے محنت شاقہ کے بعد ان فتاویٰ جات کو خواتین پاکستان و برصغیر کے لیے اردو کے قالب میں ڈھال کر تحقیق و تدقیق کے زیور سے آراستہ کرنے کے بعد آپ کے سامنے پیش کیا ہے ۔استاذ الاساتذہ مولانا عمر فاروق سعدی حفظہ اللہ نے اس کاترجمہ کر کے اور جوان رعنا عالم باعمل مفتی جماعۃ الدعوۃ پاکستان جناب مولانا مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ نے نظر ثانی فرما کر اور ہمارے بھائی امان اللہ عاصم آف شیخوپورہ نے تحقیق و تخریج کر کے۔ حافظ سعید الرحمٰن اور حافظ ثناء اللہ نے اس کتاب کی نوک پلک سنوار کر اسے مزید خوبصورت بنا دیا ہے ۔جزاء ہم اللّٰه الجزاء فی الدنیا والاخرۃ.
اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو خواتین اسلام کے لیے راحت وسکون اور پریشانیوں سے نجات کا ذریعہ بنائے اور خدمت اسلام کے تحت کی گئی اس کاوش کو قبول کر کے ہمیں اپنی رضا سے نواز دے ۔
آمین یا رب العالمین
خادم کتاب وسنت
محمد طاہر نقاش
9جنوری 2013 لاہو