کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 129
آل إبراهيم۔۔۔۔۔الخ (اس میں كما صليت على إبراهيم،وعلى آل إبراهيم ۔۔صفت فعلی ہے)۔ 3۔ تیسری قسم یہ ہے کہ انسان اپنی دعا میں اپنے ایمان باللہ اور ایمان بالرسول کو بطور واسطہ وسیلہ پیش کرے۔اور یوں کہے:(اللّٰهم إني آمنت بك،وبرسولك فاغفر لي أو وفقني) (اے اللہ!میں تجھ پر اور تیرے رسول پر ایمان لایا ہوں،سو تو مجھے بخش دے ۔۔یا کہے کہ ۔۔مجھے توفیق عنایت فرما)۔یا اس طرح سے دعا کرے (اللّٰهم بايمانى بك وبرسولك اسالك) ۔۔(اے اللہ!اس سبب سے کہ میں تجھ پر اور تیرے رسول پر ایمان لایا ہوں،تجھ سے سوال کرتا ہوں۔۔)۔اس قسم میں سے وہ دعا ہے جو سورۂ آل عمران کے آخر میں عقل مند بندوں کا معمول بتائی گئی ہے ۔۔ رَبَّنَا إِنَّكَ مَن تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ﴿١٩٢﴾رَّبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا ۚ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ﴿١٩٣﴾(آل عمران 3؍192۔193) "اے ہمارے رب ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی پکار لگاتا ہے کہ اپنے رب پر ایمان لے آؤ،چنانچہ ہم ایمان لے آئے ہیں،سو ہمارے گناہ معاف فرما دے،ہماری غلطیوں پر پردے ڈال دے اور ہمیں صالحین کے ساتھ موت آئے۔" یہ لوگ اللہ عزوجل کے حضور اپنے ایمان لانے کو واسطہ وسیلہ بنا کر دعا کرتے ہیں کہ ان کے گناہ بخش دئیے جائیں،ان کی غلطیوں پر پردہ ڈال دیا جائے اور انہیں صالحین کے ساتھ موت آئے۔ 4۔ چوتھی صورت یہ ہے کہ اللہ کے حضور اپنا کوئی صالح عمل پیش کر کے اس کے واسطے سے دعا کی جائے۔اور اس کی دلیل وہ حدیث ہے جس میں تین آدمیوں کا قصہ بیان ہوا ہے کہ انہوں نے ایک سفر میں ایک غار میں پناہ لی تو اس کے دہانے پر ایک بڑا پتھر آ گیا اور وہ اس میں محبوس ہو کر رہ گئے،اس پتھر کو ہٹانا ان کے لیے ناممکن تھا،تو ان میں سے ہر ایک نے اپنا اپنا ایک ایک صالح عمل پیش کر کے دعا کی۔چنانچہ ایک نے اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک،دوسرے نے اپنی کامل عفت اور تیسرے نے اپنے مزدور کو اس کی مزدوری کامل طور پر ادا کر دینے کو پیش کیا،اور انہوں نے اس طرح دعا کی: "اللّٰهم ان كنت فعلت ذلك من اجلك فاخرج عنا ما نحن فيه" "اے اللہ!اگر میں نے یہ کام تیری رضا کے لیے کیا تھا تو ہم سے یہ مصیبت جس میں ہم پھنس گئے ہیں،دور کر دے۔"