کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 122
لہذا یہ دروازہ بند کر دینا ہی لازمی ہے اور جو کام شرک تک پہنچانے والا ہو اسے مقفل کرنا واجب ہے۔اور دلائل کی روشنی میں یہی قول صحیح ہے۔واللہ الموفق (عبداللہ بن باز) سوال: بازاروں میں کچھ ایسی دھاتی چیزیں ملتی ہیں جو بعض اوقات چاند وغیرہ کی شکل میں ہوتی ہیں،ان پر کچھ قرآنی آیات کندہ ہوتی ہیں اور اس غرض سے فروخت کی جاتی ہیں کہ بچوں کو بطور تمیمہ لٹکا دی جائیں تو انہیں نظر بد اور ڈر خوف سے بچاؤ رہتا ہے،ان کا شرعی حکم کیا ہے۔۔؟ جواب: الحمدللہ!امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اپنی مسند میں حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث لائے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَنْ تَعَلَّقَ تَمِيمَةً،فَلَا أَتَمَّ اللّٰهُ لَهُ،وَمَنْ تَعَلَّقَ وَدَعَةً،فَلَا وَدَعَ اللّٰهُ لَهُ [1] "جس نے کوئی تمیمہ لٹکایا،اللہ اس کا مقصد پورا نہ کرے،اور جس نے کوڑی وغیرہ لٹکائی اللہ اس کا مرض دور نہ کرے۔" اور مسند احمد میں ایک اور روایت میں ہے کہ "نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جماعت آئی تو آپ نے ان میں سے نو آدمیوں کی بیعت قبول فرما لی اور ایک کی بیعت نہ لی۔انہوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول!آپ نے نو سے بیعت لے لی ہے اور اس کی بیعت نہیں لی،تو آپ نے فرمایا کہ اس پر تمیمہ ہے،چنانچہ اس نے اپنا ہاتھ ڈالا اور تمیمہ توڑ ڈالا،تب آپ نے اس سے بھی بیعت لے لی،اور فرمایا:"جس نے کوئی تمیمہ لٹکایا اس نے شرک کیا۔" [2] (محمد بن ابراہیم آل الشیخ) سوال: کیا انسان کو نظر بھی لگ جاتی ہے؟ اس کا علاج کیسے ہو سکتا ہے؟ اور کیا اس سے بچاؤ کرنا توکل کے خلاف نہیں ہے؟ جواب: بدنظری کے بارے میں ہماری رائے یہ ہے کہ یہ حق ہے،اور لگ جاتی ہے۔شریعت سے اور تجربہ سے بھی یہ ثابت ہے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ﴿٥١﴾(القلم 68؍51) "یقینا ان منکروں کی خواہش ہے کہ اپنی تیز نگاہوں سے (بدنظری سے) آپ کو پھسلا دیں،جب کبھی قرآن سنتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں یہ تو ضرور دیوانہ ہے۔" حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما وغیرہ سے یہی تفسیر منقول ہے کہ وہ آپ کو اپنی نظر بد کا شکار بنانے کی کوشش کرتے
[1] مسند احمد بن حنبل:4؍154،حديث:17440۔ المستدرك للحاكم:4؍240،حديث:7501۔ [2] مسند احمد بن حنبل:4؍156،حديث:17458۔ المستدرك للحاكم:4؍243،حديث:7513۔