کتاب: خوارج کی حقیقت - صفحہ 45
کچھ ایسے بھی ہیں جو کبیرہ گناہ پر تکفیر نہیں کرتے جیسے کہ خارجیوں کا نجدات گروہ،یہ خارجیوں کا بنیادی فرقہ ہے۔
اس کے بارے میں ابو الحسن اشعری رحمہ اللہ کہتے ہیں :
"سیدنا علی کے ثالثی مقرر کرنے پر تمام خارجی گروہ ان کو اجماعی طور پر کافر سمجھتے ہیں،تاہم ان کا اس بات میں اختلاف ہے کہ کیا ان کا کفر شرک تھا یا نہیں ؟ اسی طرح تمام خارجی گروہوں کا اجماع ہے کہ ہر کبیرہ گناہ کفر ہے، البتہ ان میں نجدات اس بات کے قائل نہیں ہیں،اسی طرح تمام خارجیوں کا اجماع ہے کہ اللہ تعالیٰ کبیرہ گناہ کے مرتکب کو دائمی عذاب دے گا، اس میں بھی نجدات اس کے قائل نہیں ہیں "[1]
٭٭٭
[1] مقالات الاسلامیین (1؍170)