کتاب: خوارج کی حقیقت - صفحہ 29
آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : (نہیں جب تک وہ تمہارے اندر رہتے ہوئے نماز قائم کرتے رہیں اور جب تک اپنے حاکموں میں کوئی ناگوار چیز دیکھو تو اس کے اس عمل کو ناپسند کرو اور اس کی اطاعت سے ہاتھ مت کھینچو) [1]
اس حوالے سے صرف اتنی ہی احادیث کافی ہیں،صرف صحیح بخاری اور مسلم میں ہی بہت سی روایات ہیں جو طوالت کے خدشے سے ذکر نہیں کر رہا، جبکہ سنن اور مسانید وغیرہ میں احادیث اس کے علاوہ ہیں ۔
٭٭٭
[1] مسلم: (1855)