کتاب: خوارج کی حقیقت - صفحہ 28
دن اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اس کے پاس [عذر کے لیے]کوئی حجت نہ ہوگی اور جو اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں کسی کی بیعت نہ تھی تو وہ جاہلیت کی موت مرا"[1]
نویں حدیث(نمازی حاکم سے بغاوت کی ممانعت):
ام سلمہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
’’عنقریب ایسے امیر آئیں گے جن کے خلاف شریعت اعمال کو تم پہچان لو گے اور بعض اعمال نہ پہچان سکو گے پس جس نے ان کے اعمال بد کو پہچان لیا وہ بچ گیا، اور جو ان کے برے اعمال کو برا سمجھتا رہا وہ محفوظ رہا،لیکن جو ان امور پر خوش ہوا اور تابعداری کی [وہ محفوظ نہ رہا] صحابہ نے عرض کیا ہم ان کے خلاف ہتھیار نہ اٹھائیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : (نہیں جب تک وہ نماز ادا کرتے رہیں ) [2]
دسویں حدیث(اچھے اور برے حکمران کی نشانیاں):
عوف بن مالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے حاکموں میں سے بہتر وہ ہیں جن سے تم محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت کرتے ہیں اور وہ تمہارے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور تم ان کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہو اور تمہارے برے حاکم وہ ہیں جن سے تم بغض رکھتے ہو اور وہ تم سے بغض رکھتے ہوں،تم انہیں لعنت کرو اور وہ تمہیں لعنت کریں ۔
عرض کیا گیا:"اللہ کے رسول! کیا ہم انہیں مسلح کاروائی سے معزول نہ کر دیں ؟
[1] مسلم: (1851)
[2] مسلم: (1854)