کتاب: خوارج کی حقیقت - صفحہ 175
بارے میں جاننا از بس ضروری ہے، اپنے آپ کو قابو میں رکھ کر پہلے نتائج پر اچھی طرح نظر دوڑائے۔
یہ بات بھی واضح ہو جائے کہ انقلابی تحریکیں چلانے والے اسلام دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں،اس لیے انقلابی تحریکوں اور جذباتی ابال کی جانب نہیں دیکھیں گے بلکہ حکمت اور دانائی سے کام لیں گے۔
اب یہاں پر حکمت اور دانائی سے میری مراد یہ نہیں ہے کہ غلطیوں پر خاموشی اختیار کر لی جائے، بلکہ غلطی کی اصلاح کر کے بہتری کی جانب گامزن ہوں نہ کہ انقلاب بپا کریں،لہٰذا خیر خواہ وہی ہے جو حالات کو بہتر بنائے نہ کہ انقلاب بپا کرے"[1]
احادیث مبارکہ میں حکمرانوں کو نصیحت کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے کہ یہ صرف علیحدگی میں ہو، جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے: (جو شخص حکمران کو نصیحت کرنا چاہتا ہے تو سب کے سامنے نصیحت مت کرے، البتہ ہاتھ سے پکڑ کر علیحدگی میں چلا جائے، اگر قبول کر لے تو بہتر ہے بصورتِ دیگر اس نے اپنی ذمہ داری نبھا دی ہے) [2]
سعید بن جبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں :
"ایک آدمی نے ابن عباس سے عرض کیا: میں اپنے امیر کو نیکی کا حکم دوں ؟ تو اس پر سعید بن جیبر نے کہا: اگر تمہیں خدشہ ہو کہ وہ تمہیں قتل کر دے گا تو پھر حکمران پر زبان درازی مت کرو، اور اگر آپ نے لازمی طور پر
[1] دیکھیں؛ رسالہ (حقوق الراعي والرعية) اسی طرح دیکھیں: "معاملة الحكام في ضوء الكتاب والسنة" از شیخ عبدالسلام برجس آل عبدالکریم رحمہ اللہ آخر الذکر کتاب اس مسئلے میں بہترین کتاب ہے۔
[2] احمد (3؍403) مسند شامیین از طبرانی (2؍94) السنہ از ابن ابی عاصم (1096) اور دیگر نے اسے روایت کیا ہے، البانی رحمہ اللہ نے اسے ظلال السنہ (2؍507) میں صحیح قرار دیا ہے۔