کتاب: خوارج کی حقیقت - صفحہ 153
تمہید
پہلے ہم نے خوارج کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی کارستانیاں ذکر کیں جن کی وجہ سے ان کی شریعت میں مذمت کی گئی ان کی اقسام اور دھڑے بندیوں کا بھی ذکر کیا، اسی طرح ان سے متعلقہ احکامات اور زمانہ قدیم و جدید میں رونما ہونے والی خارجیوں کی تحریکیں اور تنظیمیں بھی ذکر کیں،ان کی بغاوت پر مشتمل تحریکوں اور ان کے نتائج کا تذکرہ بھی کیا، ان تمام تر امور کو ذکر کرنے کے بعد ایک ایسے باب کی ضرورت تھی جس میں سابقہ بیان شدہ چیزوں کا فائدہ ذکر ہو، اور وہ یہ ہے کہ ان کے ہمنوا بننے سے حتی الامکان کوشش کریں ۔
چنانچہ سابقہ تفصیلات کی روشنی میں میں دورِ حاضر میں خروج کی صورتیں ذکر کروں گا، تا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ان سے بچا سکیں ۔
٭٭٭