کتاب: خوارج کی حقیقت - صفحہ 150
8۔ اسلامی ممالک میں امن و امان سبوتاژ ہوا تو اس سے دعوتی سرگرمیوں پر منفی اثرات پڑے۔
9۔ چونکہ خارجی اور تکفیری ٹولہ اپنے آپ کو سلفی منہج سے منسلک کرتا تھا اس سے صوفی اور رافضی فرقے کو آگے آنے کا موقع ملا، انہوں نے سلفی منہج کے خلاف طعن و تشنیع کا بازار گرم کیا، القاعدہ کے رونما ہونے سے لبرل، آزاد خیال اور اباحیت پسند اسلام مخالف تمام نظریاتی دھڑے اور گروہ خوش ہوئے ۔
٭٭٭