کتاب: خوارج کی حقیقت - صفحہ 140
جانیں ضائع ہوئیں،عزت آبرو، جان و مال، اور ہر چیز تباہ و برباد ہو گئی، اور اس طرح اس انقلابی تحریک کا خاتمہ پہلے سے برے حالات پر منتج ہوا۔ اس انقلابی تحریک کے نتائج 1۔ پر امن رہنے والے 30 ہزار سے زائد مسلمانوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔ 2۔ دعوتی اور تبلیغی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی ہوئیں،بہت سے اہل علم کو قتل کر دیا گیا اور اتنے ہی علمائے کرام کو قید و بند کی صعوبتیں جھیلنا پڑیں،اور بقیہ کے گرد زندگی کا دائرہ تنگ ہو گیا، لہٰذا اہل خیر کا بہت نقصان ہوا اور دعوتی سرگرمیاں منجمد ہو کر رہ گئیں ۔ ٭٭٭