کتاب: خوارج کی حقیقت - صفحہ 131
ہی انور سادات کو 1400 ہجری بمطابق 1980ء میں قتل کیا تھا، جس کی بنا پر حالات مزید خراب ہو گئے اور چہار سو بے چینی اور بد امنی پھیل گئی۔
اس سے بھی زیادہ منحرف تنظیمیں وجود میں آئیں،جیسے کہ 1379ہجری بمطابق 1977ء میں "جماعت المسلمین" نامی جماعت جسے عام طور پر "جماعت تکفیر و ہجرت" سے جانا پہچانا جاتا تھا، اس کی سربراہی شکری مصطفی کے ہاتھ میں تھی ان کے مطابق اس جماعت سے نہ ملنے والا ہر شخص کافر ہے، چنانچہ ان کے مطابق پوری دھرتی پر ان کی جماعت کے علاوہ تمام کافر تھے۔
پھر اس کے بعد جماعۃ الجہاد سے "الجماعۃ الاسلامیۃ" نامی تنظیم رونما ہوئی اس کی سربراہی عمر عبدالرحمن کے ہاتھ میں تھی یہ جماعت بھی تنظیم الجہاد جیسی ہی تھی اگرچہ مکمل طور پر وہی نہیں تھی، انہوں نے بھی متعدد منفی کاروائیاں کیں،مثلاً: فرج فودہ جیسے کچھ سیکولر عناصر کو قتل کیا،انہوں نے نجیب محفوظ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، اسی طرح سیاحوں کو بھی نشانہ بنایا بلکہ فوج اور پولیس کے کچھ افراد کو بھی انہوں نے نشانہ بنایا۔
٭٭٭