کتاب: خوارج کی حقیقت - صفحہ 114
1۔ اس لڑائی اور فتنے میں بہت زیادہ معصوم جانیں ضائع ہوئیں،چنانچہ اس وقت سات سو سے زائد مہاجرین اور انصار پر مشتمل معزز اور نامور شخصیات اس فتنے کی نظر ہوئیں،ان کے علاوہ لوگوں کی تعداد دس ہزار سے زائد تھی۔ 2۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے شہر اور دار ہجرت کی حرمت پامال کی گئی، مال و دولت لوٹے گئے، اور یہاں کا امن و امان سبوتاژ ہوا۔ 3۔ مسلمانوں کے اتحاد کو گزند پہنچی،اسلامی سلطنت میں فتنے رونما ہوئے جس سے دعوت و جہاد کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی ہو گئیں ۔ ٭٭٭