کتاب: خوارج کی حقیقت - صفحہ 111
چھوڑیں گے) 3۔ غلط نظریات کی بنا پر بغاوت ہوئی ،مثلاً: مسلمانوں کو کافر قرار دینا، اور دینی ائمہ کرام پر طعن و تشنیع کی گئی۔ 4۔ جاہل عوام ان خارجیوں کے نظریات بڑی جلدی قبول کرنے لگے، چنانچہ وقتاً فوقتا ان کا ظہور ہونے لگا، مثلاً: نجدات، اباضی، صفری فرقے کی شکل میں اور دیگر جگہوں پر خارجی فکر رونما ہونے لگی، انہوں نے مسلمانوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، خارجیوں نے عراق، خراسان، افریقا، یمن اور جزیرہ عرب میں قتل کے نت نئے طریقے متعارف کروائے، اور یہ دجال کے رونما ہونے تک سامنے آتے رہیں گے۔ 5۔ اس وقت امت کی بہترین اور افضل ترین شخصیت کا قتل ہوا اور وہ تھی سیدنا علی کی شخصیت۔ ٭٭٭