کتاب: ختم نبوت - صفحہ 9
منکر اجماع کا منکر ہے۔‘‘(الاقتصاد في الاعتقاد : 137) اللہ کریم کا انتہائی فضل و کرم ہے کہ اس نے اس ذرہ نا چیز کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے دلکش یواقیت و جواہر کو لفظوں میں پرولنے کی توفیق بخشی،جس پہ جتنا شکر سپاس بجا لایا جائے، کم ہے۔ ناسپاسی ہوگی اگر میں اپنے تلمیذ ارشد، ابوالوفا محمد حماد اثری حفظہ اللہ کا شکریہ ادا نہ کروں ، جنہوں نے اس کاوش میں لحظہ بہ لحظہ میر اہاتھ بٹایا، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کی صلاحیتوں کا پاسبان ہو۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو شرف قبولت عطا فرمائے اور بھولی بھٹکی مخلوق کے لئے ہدایت کا باعث بنائے۔ آمین! الداعی الی الخیر (استاذ الحدیث) غلام مصطفی ظہیر امن پوری 5482125۔0300