کتاب: ختم نبوت - صفحہ 85
سچے خواب نبوت کا جزو ہیں 1. سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : رُؤْیَا الْمُؤْمِنِ جُزْئٌ مِّنْ سِتَّۃٍ وَّعِشْرِینَ جُزْئً ا مِّنَ النُّبُوَّۃِ ۔ ’’مومن کے خواب نبوت کا چھبیسواں جزء ہیں ۔‘‘ (التّمہید لابن عبد البر : 1/282، وسندہٗ حسنٌ) حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ہُوَ حَسَنُ الْإِسْنَادِ ۔’’اس کی سند حسن ہے۔‘‘ 2. سیدنا ابو رزین عقیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : رُؤْیَا الْمُؤْمِنِ جُزْئٌ مِّنْ أَرْبَعِینَ جُزْئً ا مِّنَ النُّبُوَّۃِ ۔ ’’مومن کا خواب نبوت کے چالیس اجزاء میں سے ایک ہے۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 4/10، 11، سنن التّرمذي : 2278، وسندہٗ حسنٌ) اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (6049) نے ’’صحیح‘‘ قرار دیا ہے۔