کتاب: ختم نبوت - صفحہ 84
بعد وحی کا نزول نہیں ہو گا، آپ خاتم النبیین اور تمام مخلوقات حتی کہ جن و انس کی طرف مبعوث ہوئے ہیں ۔‘‘ (الحاوي الکبیر : 9/9)
اے امت محمد! خبردار کسی دھوکہ باز کے دھوکہ میں نہ آئیے، کسی کی خیانت، کسی کی چرب زبانی اور کسی جھوٹے کی دلکش تعبیر یں تمہارے دلوں میں تشکیک کا بدنما داغ نقش نہ کرنے پائیں ۔ کائنات کا ہر بچہ اسی فطرت پہ جنم لیتا ہے کہ اگر اسے قوت گویائی ملے اور پوچھا جائے کہ مَنْ نَبِیُّکَ؟ تو اس کی زبان پہ یہی نعرہ ہو گا کہ لَا نَبِيَّ بَعْدَ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وسلم ۔
٭٭٭٭٭