کتاب: ختم نبوت - صفحہ 62
بَاطِلٌ ۔ ’’جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کتاب تواتر سے ثابت ہے، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نبی ہونا بھی تواتر سے ثابت ہے۔ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ، البتہ سیدنا عیسی علیہ السلام کے نزول کی احادیث ثابت ہیں ، یہ بنی اسرائیل کی طرف مبعوث ہوئے تھے اور یہود کا دعوی ہے کہ انہوں نے عیسی علیہ السلام کو قتل کردیاتھا۔ان تمام باتوں کا اقرار واجب ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا وجود باطل ہے۔‘‘ (الفِصَل في المِلَل والأہواء والنِّحَل : 1/68) مزید فرماتے ہیں : ہٰذَا مَعَ سَمَاعِہِمْ قَوْلَ اللّٰہِ تَعَالٰی : ﴿وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ﴾ وَقَوْلَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَا نَبِيَّ بَعْدِي، فَکَیْفَ یَسْتَجِیزُہٗ مُسْلِمٌ أَنْ یُّثْبِتَ بَعْدَہٗ عَلَیْہِ السَّلَامُ نَبِیًّا فِي الْـأَرْضِ، حَاشَا مَا اسْتَثْنَاہُ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِي الْآثَارِ الْمُسْنَدَۃِ الثَّابِتَۃِ فِي نُزُولِ عِیسَی بْنِ مَرْیَمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ ۔ ’’اللہ فرماتے ہیں : ﴿وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ﴾ ’’لیکن آپ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں ۔‘‘ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’میرے بعد کوئی نبی نہیں ‘‘بعض لوگ یہ فرامین سننے کے باوجود عقیدہ ختم نبوت کے منافی باتیں کرتے ہیں ، کوئی مسلمان بھلا کیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے