کتاب: ختم نبوت - صفحہ 47
انسانوں کی طرف مبعوث کیا گیا ہے۔‘‘ (صحیح البخاري : 335، صحیح مسلم : 521) ٭ صحیح مسلم (521/3) میں ہے : کَانَ کُلُّ نَبِيٍّ یُّبْعَثُ إِلٰی قَوْمِہٖ خَاصَّۃً، وَبُعِثْتُ إِلٰی کُلِّ أَحْمَرَ وَأَسْوَدَ ۔ ’’پہلے انبیا کو ان کی قوموں کی طرف بھیجا جاتا تھا، لیکن مجھے ہر سرخ وسیاہ کی طرف مبعوث کیا گیا ہے۔‘‘ 31. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ، لَا یَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِّنْ ہٰذِہِ الْـأُمَّۃِ یَہُودِيٌّ وَّلَا نَصْرَانِيٌّ، ثُمَّ یَمُوتُ وَلَمْ یُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِہٖ؛ إِلَّا کَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ۔ ’’اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس امت کا جو بھی یہودی ونصرانی میرا پیغام سنے اور میری تعلیمات پر ایمان لائے بغیر مر جائے، وہ جہنمی ہے۔‘‘(صحیح مسلم : 153) ٭ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) لکھتے ہیں : قَوْلُہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَا یَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِّنْ ہٰذِہِ الْـأُمَّۃِ، أَيْ مَنْ ہُوَ مَوْجُودٌ فِي زَمَنِي وَبَعْدِي إِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ، فَکُلُّہُمْ یَجِبُ عَلَیْہِمُ الدُّخُولُ فِي طَاعَتِہٖ، وَإِنَّمَا ذَکَرَ الْیَہُودِيَّ وَالنَّصْرَانِيَّ