کتاب: ختم نبوت - صفحہ 46
29. سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إِنَّہٗ وَاللّٰہِ! لَا تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتّٰی یَخْرُجَ ثَلَاثُونَ کَذَّابًا، آخِرُھُمُ الْـأَعْوَرُ الدَّجَّالُ ۔ ’’اللہ کی قسم! اس وقت تک قیامت قائم نہ ہو گی، جب تک تیس کذاب پیدا نہیں ہوں گے، ان میں آخری کذاب کانا دجال ہو گا۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 5/16، المُعجم الکبیر للطّبراني : 6797، 6798، 6799، المُستدرک للحاکم : 1/329۔330، وسندہٗ حسنٌ) اس حدیث کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (1397)، امام ابن حبان رحمہ اللہ (2856) نے ’’صحیح‘‘ اور امام حاکم رحمہ اللہ نے بخاری ومسلم کی شرط پر ’’صحیح‘‘ قرار دیا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ اس حدیث کو امام ابوداؤد (1184)، امام نسائی (1484) اور امام ترمذی رحمہم اللہ (562) نے اسی سند سے مختصراً روایت کیا ہے۔ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اسے ’’حسن صحیح‘‘ بھی کہا ہے۔ ثعلبہ بن عباد ’’حسن الحدیث‘‘ ہیں ۔ امام ابن خزیمہ، امام ابن حبان، امام ترمذی اور امام حاکم رحمہم اللہ نے حدیث کی تصحیح کر کے توثیق کی ہے، لہٰذا اسے ’’مجہول‘‘ کہنا درست نہیں ۔ 30. سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کَانَ النَّبِيُّ یُبْعَثُ إِلٰی قَوْمِہٖ خَاصَّۃً، وَبُعِثْتُ إِلَی النَّاسِ عَامَّۃً ۔ ’’پہلے انبیا علیہم السلام صرف اپنی قوم کی طرف بھیجے جاتے تھے، لیکن مجھے تمام