کتاب: ختم نبوت - صفحہ 211
فَلَیْسَ بِمُسْلِمٍ؛ لِأَنَّہٗ مِنَ الضَّرُورِیَّاتِ . ’’جو یہ نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ، وہ مسلمان نہیں ہے، کیوں کہ یہ بات ضروریات دین میں سے ہے۔‘‘ (الأشباہ والنّظائر، ص 222) 16. علامہ ابن ہجر ہیتمی رحمہ اللہ (974ھ) لکھتے ہیں : مَنِ اعْتَقَدَ وَحْیًا مِّنْ بَعْدِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ کَافِرًا بِإِجْمَاعِ الْمُسْلِمِینَ ۔ ’’جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وحی کا اعتقاد رکھتا ہے، اس کے کافر ہونے پر مسلمانوں کا اجماع ہے۔‘‘ (الفتاوی الفقہیۃ الکبرٰی : 4/194) 17. علامہ شربینی رحمہ اللہ (977ھ) لکھتے ہیں : أَوْ نَفَی الرُّسُلَ بِأَنْ قَالَ : لَمْ یُرْسِلْہُمُ اللّٰہُ، أَوْ نَفٰی نُبُوَّۃَ نَبِیٍّ، أَوِ ادَّعٰی نُبُوَّۃً بَّعْدَ نَبِیِّنَا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَوْ صَدَّقَ مُدَّعِیہَا أَوْ قَالَ : النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَسْوَدُ أَوْ أَمْرَدُ أَوْ غَیْرُ قُرَشِيٍّ، أَوْ قَالَ : النُّبُوَّۃُ مُکْتَسَبَۃٌ أَوْ تُنَالُ رُتْبَتُہَا بِصَفَائِ الْقُلُوبِ أَوْ أُوحِيَ إلَيَّ وَلَمْ یَدَّعِ نُبُوَّۃً أَوْ کَذَّبَ رَسُولًا أَوْ نَبِیًّا أَوْ سَبَّہُ أَوِ اسْتَخَفَّ بِہٖ أَوْ بِاسْمِہٖ أَوْ بِاسْمِ اللّٰہِ ۔ ’’جو انبیا کا انکار کرے اور کہے کہ اللہ نے انہیں مبعوث نہیں کیا، یا کسی نبی کی نبوت کا انکار کرے، یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا دعوی کرے، یا مدعی نبوت کی تصدیق کرے یا کہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کالے یا بے ریش یا غیر قرشی ہیں ، یا کہے کہ