کتاب: ختم نبوت - صفحہ 194
’’صحاح‘‘ میں ہے کہ عاقب کا معنی آخری نبی ہے۔ ہر چیز جو کسی کے بعد آئے، عاقب کہلاتی ہے۔‘‘ (شرح الشّفا : 1/490)
نیز مقفی کا معنی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
الْمَعْنٰی أَنَّہٗ آخِرُ النَّبِیِّینَ فَإِذَا قَفّٰی فَلَا نَبِيَّ بَعْدَہٗ ۔
’’معنی یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ،جب آپ آخری ہیں ، تویقینا آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘
(شرح الشّفا : 1/495)
مزید لکھتے ہیں :
إِنَّہٗ آخِرُ الْـأَنْبِیَائِ الْآتِي عَلٰی أَثَرِہِمْ، لَا نَبِيَّ بَعْدَہٗ ۔
’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم انبیا کے بعد آخر میں آنے والے ہیں ، آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘
(مِرقاۃ المَفاتِیح : 9/3697)
٭٭٭٭٭