کتاب: ختم نبوت - صفحہ 171
ہے کہ مساجد تو اس کے بعد بھی بنائی گئی ہیں ، یہ آخری کیسے ہوئی؟ امام ابن حبان رحمہ اللہ (354ھ) لکھتے ہیں : قَوْلُہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّہٗ آخِرُ الْمَسَاجِدِ، یُرِیدُ بِہٖ آخِرُ الْمَسَاجِدِ لِلْـأَنْبِیَائِ، لَا أَنَّ مَسْجِدَ الْمَدِینَۃِ آخِرُ مَسْجِدٍ بُّنِيَ فِي ہٰذِہِ الدُّنْیَا . ’’آخری مسجد سے مراد انبیا کی آخری مسجد ہے، نہ کہ دنیا میں بنائی جانے والی آخری مسجد ہے۔‘‘ (صحیح ابن حبّان : 4/502) علامہ سندھی حنفی رحمہ اللہ (1138ھ) لکھتے ہیں : آخِرُ الْمَسَاجِدِ أَيْ آخِرُ الْمَسَاجِدِ الثَّلَاثَۃِ الْمَشْہُودِ لَہَا بِالْفَضْلِ أَوْ آخِرُ مَسَاجِدِ الْـأَنْبِیَائِ أَوْ أَنَّہٗ یَبْقٰی آخِرَ الْمَسَاجِدِ وَیَتَأَخَّرُ عَنِ الْمَسَاجِدِ الْآخِرِ فِي الْفَنَائِ أَيْ فَکَمَا أَنَّہٗ تَعَالٰی شَرَّفَ آخِرَ الْـأَنْبِیَائِ شَرَّفَ کَذٰلِکَ مَسْجِدَہُ الَّذِي ہُوَ آخِرُ الْمَسَاجِدِ بِأَنْ جَعَلَ الصَّلَاۃَ فِیہِ کَأَلْفِ صَلَاۃٍ فِیمَا سَوَاہُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَاللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ ۔ ’’آخری مسجد سے مراد فضیلت والی تین مسجدوں میں آخری مسجد ہے، یا اس سے مراد انبیا کی آخری مسجد ہے، یا پھر مراد یہ ہے کہ یہ مسجد تب تک ختم نہیں ہو گی، جب تک کہ باقی تمام مساجد ختم نہ ہو جائیں ، یعنی جس طرح اللہ نے آخری نبی کو شرف بخشا ہے، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کو بھی شرف بخشا ہے، جو کہ آخری مسجد ہے۔ اس میں ایک نماز کا ثواب دوسری مساجد میں ہزار نماز