کتاب: ختم نبوت - صفحہ 151
’’کندھوں کے درمیان مہر نبوت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ ہے۔ اس میں اشارہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں ۔ اسی لئے مہر نبوت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پچھلی جانب تھی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ انبیا کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی باقی نہیں رہا۔‘‘ (الإفصاح عن معاني الصِّحاح : 6/407) ٭ علامہ محمد بن یوسف صالحی شامی رحمہ اللہ (۹۴۲ھ) فرماتے ہیں : سُئِلَ الْحَافِظُ بُرْہَانُ الدِّینِ الْحَلَبِيُّ رَحِمَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی : ہَلْ خَاتَمُ النُّبُوَّۃِ مِنْ خَصَائِصِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ؟ أَوْ کُلُّ نَبِيٍّ مَخْتُومٌ بِخَاتَمِ النُّبُوَّۃِ؟ فَأَجَابَ : لَا أَسْتَحْضِرُ فِي ذٰلِکَ شَیْئًا وَلٰکِنَّ الَّذِي یَظْہَرُ أَنَّہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَصَّ بِذٰلِکَ لِمَعَانٍ مِنْہَا؛ أَنَّہٗ إِشَارَۃٌ إِلٰی أَنَّہٗ خَاتَمُ النَّبِیِّینَ وَلَیْسَ کَذٰلِکَ غَیْرُہٗ، وَلِأَنَّ بَابَ النُّبُوَّۃِ خُتِمَ بِہٖ فَلَا یُفْتَحُ بَعْدَہٗ أَبَدًا ۔ ’’حافظ برہان الدین حلبی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا : کیا مہر نبوت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص میں سے ہے یا ہر نبی کو مہر نبوت عطا کی گئی؟ تو انہوں نے جواب دیا : اس بارے میں کوئی واضح دلیل تو مجھے یاد نہیں ہے، لیکن جو بات میری ذہن میں آتی ہے، وہ یہ ہے کہ یہ کئی اعتبار سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ ہے، مثلاً ؛ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کی طرف اشارہ ہے، جبکہ دیگر انبیا خاتم النبیین نہیں ہیں ۔ اور چونکہ نبوت کا دروازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (کی آمد) کے ساتھ