کتاب: ختم نبوت - صفحہ 15
3. اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿مَا کَانَ مُحَمَّدٌ أَبَآ أَحَدٍ مِنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُولَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّینَ وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَيْئٍ عَلِیمًا﴾ (الأحزاب : 40) ’’محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ، لیکن اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں اور اللہ ہر چیز سے بخوبی واقف ہے۔‘‘ مفسر ابن عطیہ رحمہ اللہ (541ھ) فرماتے ہیں : ہٰذِہِ الْـأَلْفَاظُ عِنْدَ جَمَاعَۃِ عُلَمَائِ الْـأُمَّۃِ خَلَفًا وَّسَلَفًا مُّتَلَقَّاۃٌ عَلَی الْعُمُومِ التَّامِّ مُقْتَضِیَۃٌ نَّصًّا أَنَّہٗ لَا نَبِيَّ بَعْدَہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔ ’’علمائے سلف وخلف کے نزدیک یہ الفاظ عام ہیں اور واضح نص ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘(تفسیر ابن عطیۃ : 4/388) امام ابن جریر طبری رحمہ اللہ (310ھ) لکھتے ہیں : خَاتَمُ النَّبِیِّینَ، الَّذِي خَتَمَ النُّبُوَّۃَ فَطُبِعَ عَلَیْہَا، فَلَا تُفْتَحُ لِأَحَدٍ بَّعْدَہٗ إِلَی قِیَامِ السَّاعَۃِ ۔ ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النیین ہیں ، آپ نے نبوت ختم کر دی ، اس پر مہر لگا دی گئی ہے، اب قیامت تک کسی کے لئے کھولی نہیں جائے گی۔‘‘ (تفسیر الطّبري : 19/121) حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ) لکھتے ہیں :