کتاب: ختم نبوت - صفحہ 139
کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ، آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ، ابن الاعرابی رحمہ اللہ کہتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیا کے بعد تشریف لائے۔‘‘
(إکمال المُعلِم : 7/322)
علامہ ابن قرقول رحمہ اللہ (569ھ) لکھتے ہیں :
قَوْلُہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : وَأَنَا المُقَفِّي، ہُوَ الَّذِي لَیْسَ بَعْدَہٗ نَبِيٌّ، وَقِیلَ : الْمُتَّبِعُ آثَارَ مَنْ قَبْلَہٗ مِنَ الْـأَنْبِیَائِ، وَقَدْ جَائَ فِي الْحَدِیثِ مُفَسَّرًا : الَّذِي لَیْسَ بَعْدِي نَبِيٌّ ۔
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ میں مقفی ہوں ۔‘‘مقفی اسے کہتے ہیں ، جس کے بعد کوئی نبی نہ ہو۔مقفی کا معنی یہ بھی کیا گیا ہے کہ جو پہلے انبیا کے بعد آنے والا ہو، حدیث میں اس لفظ کی تفسیر وتشریح آئی ہے : الَّذِي لَیْسَ بَعْدِي نَبِيٌّ’’ میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘
(مَطالع الأنوار : 5/393)
علامہ ابن اثیر رحمہ اللہ (606ھ) لکھتے ہیں :
فِي أَسْمَائِہٖ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ المُقَفِّي، ہُوَ المُوَلِّي الذَّاہِبُ، وَقَدْ قَفّٰی یُقَفِّي فَہُوَ مُقَفٍّ، یَعْنِي أَنَّہٗ آخِرُ الْـأَنْبِیَائِ الْمُتَّبِعُ لَہُمْ، فَإِذَا قَفّٰی، فَلَا نَبيَّ بَعْدَہٗ ۔
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نام مقفی ہے، اس کا معنی ہے، ختم کرنے ولا۔ یہ باب تفعیل سے اسم فاعل ہے، یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘ (النّہایۃ في غریب الحدیث : 4/94)
حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) لکھتے ہیں :