کتاب: ختم نبوت - صفحہ 137
مقفی کا معنی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نام مقفی بھی ہے، یہ عاقب کا ہم معنی لفظ ہے، علمائے لغت و محدثین کرام رحمہم اللہ کی تصریحات ملاحظہ ہوں ۔
علامہ ابو منصور ازہری رحمہ اللہ (370ھ) لکھتے ہیں :
قَالَ شَمِرُ : الْمُقَفِّي نَحْوَ الْعَاقِبِ، وَہُوَ الْمُوَلِّي الذَّاہِبُ؛ یُقَالُ : قَفّٰی عَلَیْہِ، أَيْ : ذَہَبَ بِہٖ، فَکَأَنَّ الْمَعْنٰی أَنَّہٗ آخِرُ الْـأَنْبِیَائِ، فَإِذَا