کتاب: ختم نبوت - صفحہ 132
نافع بن جبیر رحمہ اللہ (99ھ) فرماتے ہیں : أَمَّا الْعَاقِبُ فَإِنَّہٗ عَقِبَ الْـأَنْبِیَائَ ۔ ’’عاقب تمام انبیا کے بعد آنے والے کو کہتے ہیں ۔‘‘ (طبقات ابن سعد : 1/105، المَعرِفۃ والتّاریخ للفَسوي : 3/266، الشّریعۃ للآجرّي : 1014، شرح مشکل الآثال للطّحاوي : 1151، وسندہٗ صحیحٌ) امام زہری رحمہ اللہ (125ھ) عاقب کا معنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : اَلَّذِي لَیْسَ بَعْدَہٗ نَبِيٌّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔ ’’جس کے بعد کوئی نبی نہ ہو۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 4/80، وسندہٗ صحیحٌ) امام یزید بن ہارون رحمہ اللہ (206ھ) کہتے ہیں : سَأَلْتُ سُفْیَانَ عَنِ الْعَاقِبِ؟ فَقَالَ : آخِرُ الْـأَنْبِیَائِ . ’’میں نے امام سفیان بن حسین رحمہ اللہ سے عاقب کا معنی پوچھا، تو کہنے لگے : آخری نبی۔‘‘(غریب الحدیث لأبي عبید : 243/1، وسندہٗ صحیحٌ) امام ابوعبید رحمہ اللہ (224ھ) لکھتے ہیں : کَذٰلِکَ کُلُّ شَيْئٍ خَلَفَ بَعْدَ شَيْئٍ، فَہُوَ عَاقِبٌ لَّہٗ . ’’دوچیزوں میں سے بعد میں آنے والی پہلی کی عاقب ہوتی ہے۔‘‘ (غریب الحدیث : 1/243) مشہور لغوی امام، ابن درید رحمہ اللہ (321ھ) لکھتے ہیں : اَلْعَاقِبُ : الَّذِي یَجِيئُ فِي أَثْرِ صَاحِبِہٖ، وَمِنْہُ قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :