کتاب: ختم نبوت - صفحہ 124
لہٰذا سب انبیا سے افضل بھی ہیں ۔ انسان جسمانی مخلوقات میں سب سے آخری ہے، لہٰذا وہ سب مخلوقات جسمانیہ سے افضل بھی ہے۔‘‘ (تفسیر الرّازي : 22/31) مفسر رازی ایک بحث کرتے ہیں ، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ سب سے پہلے جمادات تھیں ، پھر جمادات سے حیوانات پیدا ہوئے، جمادات میں صرف ایک صفت تھی، یعنی وجود۔ حیوانات پیدا ہوئے، تو ان میں صفت وجود تو تھی ہی، صفت حیات زائد مل گئی، لہٰذا ان میں دو صفات ہو گئیں : وجود اور حیات۔ جب ایک صفت کا اضافہ ہوا، تو یقینا حیوانات جمادات سے افضل ہوئے۔ پھر بعض حیوانات کو قدرت بھی دے دی گئی، یہاں حیوانات دو قسموں میں تقسیم ہو گئے : 1. وہ، جن میں وجود اور حیات کی صفات تھیں ۔ 2. وہ، جن میں وجود وحیات کے ساتھ قدرت کی بھی صفت تھی۔ تو یقینا دوسری قسم پہلی سے افضل ہے، کیوں کہ انہیں صفت قدرت زائد ملی ہے۔ پھر بعض حیوانات کو عقل بھی دے دی گئی۔ اب حیوانات میں صفات کے لحاظ سے تین قسمیں ہوئیں : 1. وجود اور حیات۔ 2. وجود، حیات اور قدرت۔ 3. وجود، حیات ، قدرت اور عقل۔ یہاں وہ لکھتے ہیں کہ چوں کہ عقل سب سے آخر میں ملی، اسی لئے وہ سب سے افضل بھی ہے۔ صفت حیات کا اختتام عقل پر ہوا، جس کی وجہ سے عقل سب سے افضل رہی، یعنی کسی