کتاب: ختم نبوت - صفحہ 10
عقیدہ ختم نبوت قرآن کی روشنی میں اللہ تعالیٰ نے انبیا بھیجنے کا وعدہ کیاتھا، وہ پورا کردیا ہے ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں اور آپ کی نبوت قیامت تک لئے ہے، آپ کے بعد کوئی ظلی یا بروزی نبی نہیں آسکتا۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ) لکھتے ہیں : إِنَّہٗ قَدْ أَرْسَلَ إِلَیْہِمْ رَسُولَہٗ مُحَمَّدًا خَاتَمَ النَّبِیِّینَ الَّذِي لَا نَبِيَّ بَعْدَہٗ وَلَا رَسُولَ بَلْ ہُوَ الْمُعَقِّبُ لِجَمِیعِہِمْ ۔ ’’اللہ نے انسانوں کی طرف اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین بنا کر بھیجا، آپ کے بعد نہ کوئی نبی ہے، نہ رسول، آپ سب انبیا کے آخر میں آئے ہیں ۔‘‘ (تفسیر ابن کثیر : 3/70) علامہ ابن ابی العز حنفی رحمہ اللہ (792ھ) لکھتے ہیں : الْوَاجِبُ اتِّبَاعُ الْمُرْسَلِینَ، وَاتِّبَاعُ مَا أَنْزَلَہُ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ، وَ قَدْ خَتَمَہُمُ اللّٰہُ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَہٗ آخِرَ الْـأَنْبِیَائِ، وَجَعَلَ کِتَابَہٗ مُہَیْمِنًا عَلٰی مَا بَیْنَ یَدَیْہِ مِنْ کُتُبِ السَّمَائِ، وَأَنْزَلَ عَلَیْہِ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَۃَ، وَجَعَلَ دَعْوَتَہٗ عَامَّۃً لِّجَمِیعِ الثَّقَلَیْنِ : الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، بَاقِیَۃً إِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ، وَانْقَطَعَتْ بِہٖ حُجَّۃُ الْعِبَادِ عَلَی اللّٰہِ، وَقَدْ بَیَّنَ اللّٰہُ بِہٖ کُلَّ شَيْئٍ ۔