کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 94
اس چیز کی تلافی کریں تب ان کی توبہ قبول ہو گی۔ جہاں تک ائمہ کرام رحمہ اللہ اور محدثین عظام رحمہ اللہ کا تعلق ہے کیا انہوں نے قرآن و حدیث سے کوئی شے چھپائی ہے۔ ان کی تو عمر گزر گئی یہی بیان کرتے: قال قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ۔ نیز معافی مانگنے کیلئے ضروری نہیں کہ وہ تحریری ہو اور سب کے سامنے ہو یہ اللہ اور بندے کے درمیان معاملہ ہے ہم اور آپ بیچ میں دخل دینے والے کون ہوتے ہیں۔
شرک اور مشرک:۔
بحث و تمحیص اس بارے میں تو ہو سکتی ہے کہ یہ کفر ہے یہ شرک ہے یہ بدعت ہے ، فسق و فجور ہے، نفاق ہے مگر مسلمانوں کے بارے میں اس قسم کی ہرزہ رسائی کرنا کہ وہ کافر ہے ، وہ مشرک ہے، وہ بدعتی ہے، وہ منافق ہے، وہ فاسق ہے، فاجر ہے، دوزخی ہے یہ غلط بات ہے اس سے فضا خراب ہوتی ہے۔ اشادِ ربانی ہے:
ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ـ (النحل: ۱۲۵)
’’اپنے رب کی راہ کی طرف بلا حکمت کے ساتھ اور اچھی نصیحت کے ساتھ اور بحث کر ان سے پسندیدہ طریقے سے۔‘‘
بلال حبشی رضی اللہ عنہ کا واسطہ خالص مشرکوں سے تھا وہ انہیں مکہ کی تپتی ہوئی ریت پر لٹا کر مارا کرتے تھے تاہم ان کی زبان سے جو کلمہ نکلتا تھا وہ یہ نہیں تھا کہ ابو جہل مشرک ہے، ابولہب مشرک ہے، عتبہ مشرک ہے، شیبہ مشرک ہے بلکہ یہ تھا کہ احد احد ۔
جہنم کی فوج:۔
یعنی بحث مسائل پر ہونی چاہئیے۔ عثمانیوں نے اشخاص پر