کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 8
(انیس الارواح ص۴،۵)۔
۳۶۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم م کے معجزہ سے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ، عمر فاروق رضی اللہ عنہ ، علی بن ابی طالب، ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بذریعہ ہوائے سلیمانی ایک کمبل کے ساتھ اڑ کر اصحابِ کہف کو مسلمان بنا آئے۔ (فوائد الفواد ص۲۰۹)۔
۳۷۔ شیخ مودود چشتی رحمہ اللہ اور ایک درویش مراقبہ میں خرقے کے اندر ہی اندر سے غائب ہو کر کوہ قاف کی سیر کر آئے۔ (دلیل العارفین ص۸۵)۔
۳۸۔ جب خواجہ مودود چشتی رحمہ اللہ کو اشتیاقِ کعبہ غالب ہوتا تو فرشتوں کو حکم ہوتا کہ خانہ کعبہ کو چشت میں پہنچا دیں اور خواجہ کے آگے کر دیں۔ جب خواجہ رحمہ اللہ اسے دیکھتے طواف کرتے نماز پڑھتے پھر فرشتے اس کو اس کے مقام پر پہنچا دیتے۔ (فوائد السالکین ص۱۲۸، ملفوظات بختیار کاکی رحمہ اللہ مرتبہ فرید الدین گنج شکر رحمہ اللہ )۔
۳۹۔ قیوم ثالث خواجہ محمد نقشبند مکہ پہنچے تو کعبہ معظمہ آپ کے استقبال کو آیا اور گلے ملا۔ (مشائخ نقشبندیہ ص ۴۱۳)۔
۴۰۔ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے فرمایا میں نے داروغہ جہنم سے دریافت کیا میرے مریدوں میں سے تمہارے پاس کوئی ہے؟ جواب دیا عزت پروردگار کی قسم کوئی بھی نہیں دیکھو میرا دستِ حمایت میرے مریدوں پر ایسا ہے جیسے آسمان زمین کے اوپر۔ اگر میرا مرید اچھا نہیں تو کیا ہوا میں تو اچھا ہوں جلال پروردگار کی قسم جب تک میرے تمام مرید بہشت میں نہیں چلے جائیں گے میں بارگاہِ الٰہی میں نہیں جاؤں گا۔ اور اگر مشرق میں میرے ایک مرید کا پردہ عفت گر رہا ہو اور میں مغرب میں ہوں تو یقینا میں اس کی پردہ پوشی کروں گا۔ (اخبار الاخیار مترجم مولانا سبحان محمود صاحب مصنفہ عبدالحق صاحب محدث دہلوی رحمہ اللہ )۔