کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 75
حیرت ناک ہے۔ أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَى فَمَا رَبِحَتْ تِجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ ـ (بقرة: ۱۶) ’’انہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی ہے، پس نہ فائدہ مند ہوتی تجارت ان کی اور نہ ہوئے وہ راہ پانے والے۔‘‘ قارئین کرام خود فیصلہ کریں کہ عثمانی صاحب نے جو توحید پیش کی ہے وہ خالص ہے یا ناخالص، مکمل ہے یا نامکمل۔ کلمہ صرف لا الٰہ الا اللہ نہیں ہے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) بھی ہے۔ نئی بھرتی:۔ ہمیں عثمانیوں کے سامنے اپنی صفائی پیش کرنے کی ضرورت نہیں البتہ وہ نوجوان جو پہلے اہلحدیث تھے اور اب جا کر ان میں بھرتی ہو گئے ہیں۔ جنہیں کمال عیاری کے ساتھ جماعت اہلحدیث سے بدظن کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالتِ زار پر ہمیں ضرور ترس آتا ہے ان مخلصین کو یہ بتلانا مقصود ہے کہ آپ جس مقصد کے لئے جنونیوں کے اس گروہ میں تشریف لے گئے ہیں وہ اصلی اور مکمل حالت میں بفضلہ تعالیٰ اپنے ہاں موجود ہے ہم ان کے گوش گزار کرنا چاہتے ہیں کہ جناب آپ سے بھول ہو گئی ہے آپ کو دھوکہ دیا گیا ہے، آپ کی پرخلوص صلاحیتوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ سیانے کہتے ہیں کہ جو فتنہ نیکی کے روپ میں آتا ہے زیادہ خطرناک ہوتا ہے، آپ نیک ہیں مگر جن ’’نیکیوں‘‘ نے آپ کو ورغلایا ہے ان کے ارادے نیک نہیں ہیں۔ آپ کی نیکی بے سمجھی کی بناء پر گناہ عظیم بن گئی۔ آپ غیر ثقہ اور غیر یقینی روایات کی بناء پر لوگوں کے دشمن بن گئے۔