کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 74
لئے کہ یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں کسی کو خاطر میں نہیں لاتے۔ یہ نہ صرف مزاروں پر ہونے والے کاروبار کو بلکہ تقلید جامد کوبھی خالص شرک خیال کرتے ہیں اب اس سے بڑھ کر توحید کا تصور اور کیا ہو سکتا ہے ۔
ہماری توحید انشاء اللہ العزیز عثمانیوں کی توحید خالص سے زیادہ خالص ہے جیسا کہ پہلے بتلایا گیا کہ یہ شرک سے نفرت کرتے ہیں مگر شاید اس لئے کہ اس آڑ میں بزرگوں سے بزرگوں سے نفرت کی جا سکے اور ہم شرک سے اس لئے نفرت کرتے ہیں کہ یہ بذاتِ خود ظلم عظیم ہے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ غداری ہے۔ ہمارے مذہب کے اجزائے ترکیبی میں کسی مسلمان بھائی کے خلاف بغض کا عنصر شامل نہیں ہے۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے کہ انہوں نے میدانِ جنگ میں ایک دشمن کو پچھاڑ لیا۔ اس نے ان کے چہرہ مبارک پر تھوک دیا آپ نے اسے چھوڑ دیا صرف اس لئے کہ جہاد فی سبیل اللہ کے پرخلوص جذبہ میں شخصی نفرت اور ذاتی انتقام کی آمیزش داخل نہ ہو جائے۔
عثمانی لوگ یوں تو شرک کا بہت توا لگاتے ہیں مگر میں نہیں جانتا کہ ان کے سربراہ کو ساری زندگی میں کبھی تقلید کے خلاف ایک پمفلٹ لکھنا بھی نصیب ہوا ہو حالانکہ قرآن و حدیث کی رو سے بلاشک و شبہ یہ بھی شرک ہے۔
اِتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللّٰهِ کا اصل مفہوم یہی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ عثمانی صاحب کے اندر حنفیت بدستور چھپی بیٹھی تھی اور تقلید کا بت ان سے نہیں ٹوٹ سکا تھا۔ ایک مقلد اہلحدیثوں کو مشرک کہے، یہ اس صدی کا عجوبہ ہے۔ اور اہلحدیث ایسے شخص کی اتباع کریں یہ اس سے بھی زیادہ