کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 65
کے لے جاتے ہیں۔ (مسند احمد)۔
ان ’’موحدوں‘‘ کا حال ان مشرکوں سے مختلف نہیں ہوتا جن کے بارے میں آتا ہے۔
وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللّٰهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ ـ (الحج: ۳۱) ـ
’’جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرائے پس گویا وہ گر پڑا آسمان سے پس اچک لیں اس کو پرندے یا پھینک دے اسے ہوا دُور کی جگہ میں۔‘‘
حقیقت یہ ہے کہ عثمانی چکڑالویوں کے لئے بہت مفید اور کارآمد مہرے ثابت ہو رہے ہیں۔
اگر انہیں ان کا ہراول دستہ کہہ دیا جائے تو بے جا نہ ہو گا یقین کیجئے جس طرح بریلوی شیعہ کے لئے زمین ہموار کرتے ہیں اسی طرح عثمانی شعوری یا غیر شعوری طور پر منکرین حدیث کے لئے کام کررہے ہیں۔
عثمانی اور خوارج:۔
عثمانی صاحب نے توحید کا جو معنی سمجھ لیا ہے اس معیار پر شاید ہی کوئی پورا اتر سکتا ہو گا۔ ہم تناسخ کے قائل نہیں لیکن ان کا لٹریچر پڑھ کر اور ان کے خیالات سن کر شبہ ہوتا ہے کہ ان کے بیچ میں خوارج کی رُوح حلول کر آئی ہے یہ بالکل ان کی طرح باتیں کرتے ہیں۔ خوارج بھی ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے تھے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا ایمان تک ان کے اسٹینڈرڈ سے فروتر تھا۔ اپنے سوا ہر مسلمان کو حتیٰ کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو بھی کافر اور واجب القتل جانتے تھے۔