کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 5
ہے؟ فرمایا یہ ملائکہ ہیں میں انہیں علمی مسائل سمجھاتا ہوں۔ (ایضًا ص۹۵)۔ ۱۴۔ خدا نے جن قلوب کو بارِ محبت اٹھانے کے قابل نہیں پایا ان کو عبادت کی طرف لگا دیا۔ (ایضًا ص۱۰۳)۔ ۱۵۔ پوچھا گیا کہ آپ رات میں نماز کیوں نہیں پڑھتے؟ فرمایا کہ مجھے عالم ملکوت کے چکر لگانے ہی سے فرصت نہیں ملتی اس کے علاوہ لوگوں کو اعانت کرتا رہتا ہوں۔ (ایضًا ص۱۰۵)۔ ۱۶۔ میں خدا کو دوست نہیں بلکہ وہ مجھے دوست رکھتا ہے۔ (ایضًا ص۱۰۶)۔ ۱۷۔ مجھے وہ اوصاف حاصل ہوئے کہ اگر ان میں ایک حبہ کے برابر بھی سایہ آئے تو نظامِ عالم درہم برہم ہو جائے۔ (ایضًا ص۱۰۲)۔ ۱۸۔ عرش کرسی، قلم، ابراہیم علیہ السلام ، موسیٰ علیہ السلام ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ملائکہ میں ہوں۔ (ایضًا ص۱۰۶)۔ ۱۹۔ میرے عَلم کے نیچے مخلوق کے علاوہ انبیاء کرام بھی ہوں گے۔ (ایضًا ص۱۰۸) ۔ ۲۰۔ فضیل بن عیاض علیہ السلام نے فرمایا میں عرش، کرسی، لوح اور قلم ہوں۔ میں جبریل علیہ السلام ، میکائیل علیہ السلام ، اسرافیل علیہ السلام ، عزرائیل علیہ السلام ، ہوں۔ میں موسیٰ علیہ السلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔ (فوائد فریدیہ ص۷۲ مصنف خواجہ غلام فرید)۔ ۲۱۔ حمزہ خراسانی علیہ السلام نے دُنبے کی آواز سن کر فرمایا لبيك جل شانه اور وجد میں آگئے۔ (ایضًا ص۷۴)۔ ۲۲۔ حسین بن منصور نے فرمایا عارف ایمان نہیں لاتا تاکہ کافر نہ بن جائے۔ (ایضًا ص۷۶)۔ ۲۳۔ کسی نے کہا اے حسین بن منصور! تو پیغمبر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے فرمایا