کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 35
’’وہابیہ گمراہ نہ ہوں گے تو ابلیس بھی گمراہ نہ ہو گا۔‘‘(احکام شریعت ص۱۷)۔ وہابی، دیوبندی، وہابی غیر مقلد، قادیانی، چکڑالوی، نیچری ان سب کے ذبیحے محض نجس و مردار حرام قطعی ہیں۔ اگرچہ لاکھ بار نامِ الٰہی لیں۔ ((ایضًا ص۱۲۲)۔ ان نورانی نوازشات کے بعد بھی اگر کوئی صاحب کہیں کہ ہم اعلیٰ حضرت صاحب کے خصوصی طور پر ممنون کیوں ہیں تو یہ ان کا بھولپن ہی ہے۔ مزید وضاحت مطلوب ہو تو ان کی ذریّت جیتی جاگتی ہے ان سے پوچھ لیجئے وہ آپ کی اچھی طرح تسلی فرما دیں گے۔ عثمانیوں کے پاس اگر ہتھیار شرک کا ہے تو ان کے پاس کفر کا ہے۔ ؎ دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی نیک لوگ: سلف صالحین کی جو ہم عزت کرتے ہیں تو صرف اس وجہ سے نہیں کہ ان کا معاملہ اندھیرے میں ہے بلکہ اس وجہ سے بھی کہ پرستش بالعموم اچھے لوگوں سے کی جاتی ہے۔ عوام کے دلوں میں ان کی حد سے بڑھی ہوئی تعظیم عبادت کا رنگ اختیار کر لیتی ہے۔ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: لَعَنَ اللّٰهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَـ بخاري ص ۱۷۷) ’’یہو ونصاریٰ پر اللہ کی لعنت ہو انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو عبادت گاہیں بنا لیا۔‘‘