کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 32
ہے کیونکہ اتباع شریعت کے بغیر طریقت کا حصول ناممکن ہے۔ (تذکرۃ الاولیاء: ص۹۹)۔ جنید بغدادی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ’’صوفی وہ ہے جو اللہ اور رسول کی اس طرح اطاعت کرے کہ ایک ہاتھ میں قرآن ہو اور دوسرے میں حدیث۔‘‘(ایضًا ص۱۱۹)۔ قرآن وحدیث کی اتباع کرتے رہو اور جو ان کا متبع نہ ہو اس کی پیروی ہرگز نہ کرو۔ (ایضًا ص۱۹۸)۔ مرید کو احکامِ شریعت کے سوا کچھ نہ سننا چاہئیے۔ (ایضًا ص۱۹۹)۔ مجدد الف ثانی رحمہ اللہ نے اکبر بادشاہ کو سجدہ کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا یہ پیشانی آج تک غیر اللہ کے لئے نہیں جھکی اور نہ آئندہ جھکے گی۔ (تذکرۃ اولیائے ہند وپاک۔ ص۲۷۵)۔ میاں میر رحمہ اللہ نے وصیت فرمائی کہ وفات کے بعد مجھے شورہ زمین میں دفن کرنا تاکہ میری ہڈیوں کا نام ونشان باقی نہ رہے اور نہ ہی قبر کی صورت بنانا اور فرمایا کہ میری ہڈیوں کو نہ بیچنا اور میری قبر پر دوسروں کی طرح دوکان نہ بنا لینا ۔ (ایضًا ص۲۸۵۔ بحوالہ سکینۃ الاولیاء)۔ حسن ظن:۔ ان اقوال کے قائلین کو مشرک اور جہنمی کہنا بہت مشکل ہی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہر وہ شخص جسے ایک مخصوص گروہ ولی کہہ دے وہ ولی ہو جاتا ہے اور یقینا جنتی ہوتا ہے۔ کالی بھیڑوں سے انکار نہیں۔ جنت کا دعویٰ صرف انہی خوش نصیبوں کے بارے میں ہو سکتا ہے جنہیں زبانِ نبوت سے اس کی