کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 28
ونعوذ به من ان نقول فيه وفي صفاته مالم لخبرنا به هو او رسوله عليه السلام ـ (ایضًا ص۱۲۸) ’’ہم پناہ مانگتے ہیں اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس بات سے کہ کہیں ہم اس کے بارے میں یا اس کی صفات کے بارے میں ایسی بات جس کی ہمیں اس نے یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اطلاع نہیں دی۔‘‘ فعال لما يريد متفردٌ بالقدرة على اختراع الاعمال و كشف الضرر والبلوى وتقليب الاعيان وتغير الاحوال ـ (ایضًا ص۱۲۳) ’’جو چاہتا ہے کرنے والا ہے، اپنی قدرت میں اکیلا ہے، اعمال کی ایجاد میں تکلیفوں اور مصیبتوں کو دُور کرنے میں اعیان کو پلٹانے میں اور حالات کو بدلنے میں۔‘‘ ولا يعلم احد بما يختم له ـ (بحث الایمان: ص۱۲۴) ’’اور کوئی نہیں جانتا کس چیز کے ساتھ اس کا خاتمہ ہو گا۔‘‘ انه قسم الا رزاق وقدّرها فلا يصدها صاد ولا يمنعها مانع لا زائدها ينقص ولا ناقصها يزيد ـ (ص ۱۴۵) ’’اللہ تعالیٰ ہی نے رزق تقسیم فرمائے اور ان کا اندازہ فرمایا کوئی انہیں بند نہیں کرسکتا، کوئی انہیں روک نہیں سکتا اور نہ کوئی ان میں کمی بیشی کر سکتا ہے۔‘‘ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: إِذَا سَأَلْتَ فَسَلِ اللّٰهَ ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللّٰهِ ـ (ترمذي) ’’یعنی ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے مانگو اور اسی سے مدد طلب کرو۔‘‘