کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 22
کوئٹہ کے زلزلہ زدگان میں سے تھا اور دماغی توازن کھو بیٹھا تھا بالآخر اسے اپنے جسم کی بھی ہوش نہ رہی جسے مرنے کے بعد ولی بنا دیا گیا۔ حالانکہ نہ جانے وہ مسلمان بھی تھا یا نہیں۔ غلط پروپیگنڈا:۔ کسے معلوم نہیں کہ بزرگوں کی موت کے بعد افسانہ نویسی پرانی ریت ہے اسی لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ (بخاری) ’’جس طرح نصاریٰ نے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا تم میرے بارے میں ایسی مبالغہ آمیزی نہ کرنا۔‘‘عیسائیوں نے اگر عیسیٰ علیہ اسلام کی تعریف میں مبالغہ کر دیا اور زمین آسمان کے قلابے ملا ڈالے تو اس میں عیسیٰ علیہ السلام کا کیا قصور ، روزِ قیامت وہ کتنا حقیقت افروز جواب دیں گے کہ: مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ (مائدہ: ۱۱۷) ۔ ’’میں نے تو ان سے وہی کہا تھا جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا کہ عبادت کرو اللہ کی جو رب ہے میرا اور رب ہے تمہارا۔‘‘ شیعہ نے اگر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں بہت کچھ لکھ دیا ہے تو وہ کیا کریں بائبل میں کئی پیغمبروں کے بارے میں توہین آمیز کلمات لکھے گئے ہیں۔ سیدنا داؤد علیہ السلام کو معاذ اللہ زانی ثابت کیا گیا ہے تو کیا ہم یہ سب کچھ مانتے چلے جائیں گے اور محض ان حوالوں کی بناء پر ان عظیم شخصیتوں کے متعلق بُری رائے قائم کر لیں گے؟