کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 14
ص۳۰۰)۔
۸۱۔ شبلی رحمہ اللہ نے کہا عارف کی شان یہ ہے کبھی تو اپنے جسم پر مچھر بیٹھنے نہیں دیتا اور کبھی پلکوں پر ساتوں افلاک اور زمینوں کو اٹھا لیتا ہے۔ (ایضًا ص۳۱۷)۔
۸۲۔ ابوالعباس رحمہ اللہ قصاب نے کہا محشر میں تمام پرچموں سے زیادہ بلند پرچم میرا ہو گا اور جب تک حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حضرت موسیٰ علیہ السلام تک میرے پرچم تلے نہیں آجائیں گے، میں باز نہیں آؤں گا۔ (ایضًا ۳۲۳)۔
۸۳۔ ابراہیم بن احمد خواص رحمہ اللہ نے کہا حضرت خضر مرغ کی طرح اُڑ کر میرے پاس تشریف لائے میں نے توکل کی حفاظت سے انہیں سلام تک نہ کیا۔ (ایضًا ۳۲۶)۔
۸۴۔ ابوعلی دقاق رحمہ اللہ نے بے حد اصرار کے بعد منبر پر دائیں جانب اللہ اکبر بائیں جانب واللہ خیر وّ ابقیٰ اور قبلہ رو رضوان من اللہ اکبر کہا بہت سے لوگ جاں بحق ہو گئے۔ (ایضًا ص۲۴۱)۔
۸۵۔ اکبر بادشاہ کی قسمت میں اولاد نہیں تھی شیخ سلیم چشتی رحمہ اللہ نے اپنی بیوی کا حمل بذریعہ کرامت اکبر کی بیوی کے پیٹ میں منتقل کر دیا تو جہانگیر پیدا ہوا۔ (تذکرۃ اولیائے پاک وہند ص۲۴۹)۔
۸۶۔ درس وتدریس چھوڑ کر بوعلی قلند ۱۲ سال تک پانی میں کھڑے رہے پنڈلیوں کا گوشت مچھلیاں کھا گئیں۔ (ایضًا ص ۱۰۶)۔
۸۷۔ بوعلی قلندر شیر بھی بن جاتے تھے۔ (ایضًا ص۱۱۳)۔
۸۸۔ خواجہ شمس الدین ترک نے اپنے سید ہونے کا ثبوت یہ پیش کیا کہ سید کا بال آگ میں نہیں جلتا اور پھر آگ میں کود گئے۔ (ایضًا ص۹۴)۔