کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 126
باوجود رفع یدین کر کے نماز پڑھاتے ہیں کیا یہ منافقت نہیں۔ ان کا تقویٰ کیاکہتا ہے انہیں اپنے آپ کچھ خیال کرنا چاہئیے۔
مشترکہ جلسے:۔
ان کے نزدیک اہلحدیثوں کا قصور یہ بھی ہے کہ یہ غیر مسلک والوں کے ساتھ مل کر جلسے کرتے ہیں۔ بندہ کو اس میں کوئی حرج نظر نہیں آتا۔ ایک صحیح مقصد کے حصول کے لئے باہم مل کر کام کرنے میں کیا قباحت ہے۔ کیا اشتراک بھی شرک کے زمرہ میں آجاتا ہے؟ اللہ بیشک لا شریک ہے تو کیااب یہ بھی لا شریک ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ:
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ (مائدة: 2)
’’نیکی اور پرہیزگاری میں ایک دوسرے کی مدد کروا ور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں مدد نہ کرو۔‘‘
معلوم ہے کہ بنو خزاعہ (مشرکین) مسلمانوں کے حلیف تھے اور ان کی حمایت ہی کے سلسلہ فتح مکہ کاموقع پیدا ہوا تھا۔ (سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ص۳۷۴)۔ ورنہ تو شرائط حدیبیہ کی رو سے مسلمان دس برس تک مکہ پر یلغار نہیں کر سکتے تھے۔
غزوہ حنین میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو ہزار غیر مسلم (طلقاء) تھے ۔ (سیرت النبی ۳۹۱)۔
غزوہ خیبر میں ایک شخص نے نہایت بہادرانہ جنگ لڑ کر اور زخموں سے چور ہو کر خود کشی کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اعلان کر دو: