کتاب: کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت - صفحہ 12
انکار کیا۔ (ایضًا ص۲۰۲)۔
۶۵۔ ابوسعید خزار نے کہا ایک مرتبہ خواب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کیا کیا تو مجھے دوست رکھتا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ ہی کی دوستی میرے قلب میں اس طرح سرایت کئے ہوئے ہے کہ دوسرے کے لئے جگہ نہیں۔ (ایضًا ص۲۰۴)۔
۶۶۔ عبداللہ خفیف نے وقتًا فوقتاً چار سو نکاح کئے۔ (ایضًا ۲۴۸)۔
۶۷۔ حسین بن منصور نے کہا پچاس برس میں ایک ہزار سال کی نمازیں ادا کر چکا ہوں اور ہر نماز کے لئے غسل ضروری تصور کیا۔ (ایضًا ص۲۵۴)۔
۶۸۔ آپ کعبہ کے پاس ننگے سر برہنہ جسم مکمل ایک سال تک کھڑے رہے۔ (ایضًا )۔
۶۹۔ آپ کے استغراق کا یہ عالم تھا کہ آپ کے تہبند میں ایک بچھو نے رہنے کی جگہ بنا لی تھی۔ (ایضًا ص۲۵۵)۔
۷۰۔ فرمایا موسیٰ علیہ السلام بھی برحق اور فرعون بھی سچا تھا۔ (ایضًا )۔
۷۱۔ عبداللہ طوسیٰ کہتے ہیں کہ روزِ محشر منصور کو اس لئے زنجیروں میں جکڑ کر پیش کیا جائے گا کہ کہیں میدانِ حشر زیر وزبر نہ ہو جائے۔ (ایضًا ۲۵۹)۔
۷۲۔ ابوبکر واسطی رحمہ اللہ نے کہا معلوم ہوا طریقت شیطان ہی سے سیکھنی چاہئیے جس نے نہ تو اللہ کے علاوہ کسی کے سامنے سر جھکایا اور نہ عالم کی ملامت قبول کر کے اس راستہ پر گامزن ہوا اس سے معلوم ہوا کہ صحیح معنوں میں جوان مرد وہی نکلا۔ (ایضًا ص۲۳۶)۔
۷۳۔ ابوالحسن خرقانی رحمہ اللہ نے کہا حدیث تو میں نے خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھی ہے۔ (ایضًا