کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 8
سے بنائے جو اس کلمہ کو صدق و اخلاص اور یقین کے ساتھ پڑھنے‘ اقرار کرنے نیز اس کے معنی و مفہوم اور تقاضوں پر کماحقہ عمل کرنے والے ہیں،بے شک وہ ہر چیز پر قادر اور قبولیت کے لائق و سزاوار ہے۔
میں نے اس رسالہ کو چار فصلوں میں تقسیم کیا ہے اور ہر فصل کے تحت حسب ذیل مباحث ہیں:
٭ فصل اول:شہادت’’لا إلہ إلا اللہ‘‘ کی حقیقت۔
مبحث اول:’’لا إلہ إلا اللہ‘محمد رسول اللہ‘‘ کا مقام و مرتبہ۔
مبحث دوم:’’لا إلہ إلا اللہ‘‘کا معنیٰ و مفہوم۔
مبحث سوم:’’لا إلہ إلا اللہ‘‘کے ارکان۔
مبحث چہارم:’’لا إلہ إلا اللہ‘‘کی فضیلت۔
مبحث پنجم:’’لا إلہ إلا اللہ‘‘توحید کی تمام قسموں کو شامل ہے۔
مبحث ششم:’’لا إلہ إلا اللہ‘‘ تمام رسولوں کی دعوت تھی۔
مبحث ہفتم:’’لا إلہ إلا اللہ‘‘کی شرطیں۔
٭ فصل دوم:شہادت ’’محمد رسول اللہ‘‘ کی حقیقت۔
مبحث اول:’’محمد رسول اللہ‘‘ کا معنیٰ و مفہوم اور اس کے تقاضے۔
مبحث دوم:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت کا وجوب۔