کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 68
مبحث ششم:’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ تمام رسولوں کی دعوت تھی ہر مشرک کو یہ بات بتادینا ضروری ہے کہ تمام انبیاء کرام نے اپنی قوموں کو صرف اور صرف اللہ واحد کی عبادت کی دعوت دی ہے‘ اور تمام امتوں پر حجت قائم ہو چکی ہے،ہر امت میں اللہ تعالیٰ نے رسول بھیجے ہیں اور تمام انبیاء و ورسل اپنی قوموں کو اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کی دعوت دیتے رہے ہیں:[1]ارشاد باری ہے: ﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ ۖ فَمِنْهُم مَّنْ هَدَى اللّٰہُ وَمِنْهُم مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلَالَةُ ۚ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ﴾[2] اور ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا (یہ حکم دے کر ) کہ میری
[1] دیکھئے: درء تعارض العقل والنقل از علامہ ابن تیمیہ ۹/۳۴۴،وتفسیر ابن کثیر ۲/۵۶۷،وتفسیر سعدی ۴/۲۰۲،وأضواء البیان از علامہ شنقیطی ۳/۲۶۸۔ [2] سورۃ النحل:۳۶۔