کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 42
(۱۱) عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص بازار میں داخل ہوا اور یہ دعا پڑھی:
((لا إلَهَ إلّا اللّٰہُ وحدَهُ لا شريكَ لَهُ،لَهُ الملكُ ولَهُ الحمدُ يحي ويُميتُ وهو حيٌّ لا يموتُ،بيدِه الخيرُ وهو على كلِّ شيءٍ قديرٌ))۔
اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں،وہ تنہاہے اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تعریفیں ہیں،وہ زندہ کرتا اور مارتا ہے،وہ خود زندہ ہے اسے کبھی موت آنے والی نہیں،اسی کے ہاتھ میں تمام بھلائیاں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس لاکھ نیکیاں لکھے گا ‘ اس کے دس لاکھ گناہ مٹائے گا اور دس لاکھ درجات بلند فرمائے گا۔[1]
(۱۲) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے دن بھر میں سو مرتبہ یہ دعا پڑھی:
[1] جامع ترمذی،وابن ماجہ،و مستدرک حاکم ۱/۵۳۸ اور شیخ البانی نے اسے صحیح ترمذی (۳/۱۵۲) اور صحیح ابن ماجہ (۳/۱۵۲) میں حسن قرار دیا ہے۔