کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 41
اسے نہیں کھائے گی۔ (۱۰) عمرو بن شعیب سے روایت ہے،وہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((خيرُ الدعاءِ الدعاءُ يومَ عرفةَ،وخيرُ ما قلتُ أنا والنَّبيُّونَ مِن قَبلي:لا إلهَ إلّا اللّٰہُ،وحدَهُ لا شريكَ لهُ،لهُ المُلْكُ،ولهُ الحمدُ،وهوَ على كلِّ شيءٍ قديرٌ))۔[1] سب سے بہتر دعاء عرفہ کے دن کی دعاء ہے،اور سب سے بہتر بات جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء نے کہی یہ ہے: ((لا إلهَ إلّا اللّٰہُ،وحدَهُ لا شريكَ لهُ،لهُ المُلْكُ،ولهُ الحمدُ،وهوَ على كلِّ شيءٍ قديرٌ)) اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں،وہ تنہاہے اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادرہے۔
[1] جامع ترمذی،اور شیخ البانی نے اسے صحیح ترمذی (۳/۱۸۴) اور سلسلۃالاحادیث الصحیحہ (۴/۶) میں حسن قرار دیاہے۔